مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ عمارتوں اور تاریخی گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلے کی شدت 5.4،6.1اور4.8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں اور پرانے گرجا گھر منہدم ہوگئے، امبریا ریجن میں واقع پندرھویں صدی کا تاریخی گرجا گھر بھی زلزلے کے باعث تباہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق یہ ریجن اگست میں آنے والے زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر دس منٹ پر آنے والے زلزلے کے بعد اکثر علاقوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، عمارتیں منہدم ہونے کے باعث ہر طرف گرد و غبار کے بادل بھی دکھائی دیئے۔مکانات گرنے سے بے گھر ہونے والے افراد نے رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری جبکہ بار بار کے جھٹکو ں کے خوفزدہ لوگ بھی زیادہ تر گھروں سے باہر ہی رہے۔ زلزلے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
اٹلی کے وسطی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ عمارتوں اور تاریخی گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
News ID 1867878
آپ کا تبصرہ